ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے ہاڈولی میں شارٹ سرکیوٹ سے لاکھوں روپئے کا نقصان

بھٹکل کے ہاڈولی میں شارٹ سرکیوٹ سے لاکھوں روپئے کا نقصان

Tue, 30 May 2017 16:49:12    S.O. News Service

بھٹکل:30/مئی (ایس اؤ نیوز )بھاری طاقتور ہارس پاور والی (ایچ ٹی) بجلی تار پھٹ کر کم طاقت والی ایل ٹی بجلی تار پر گرنے سے لاکھوں روپئے مالیت کے اشیاء جل کر خاکستر ہونے کا واقعہ ہاڈولی گرام پنچایت حدود میں پیش آیا ہے۔

بتایا جارہاہے کہ اتوار کی صبح سویرے 30-04بجے جب ایچ ٹی لائن کی تار ایل ٹی لائن پر گری تو ایل ٹی لائن سے منسلک گھروں ،دکانوں اور سرکاری دفاتر کے بجلی اشیاء جل کر خاک ہوگئے ۔ ہاڈولی گرام پنچایت دفتر کے 3کمپیوٹر مونیٹر، 2سی پی یو، پرنٹر، بیاٹری ، ایک یوپی ایس، 6سی سی ٹی وی کیمرے ، 7فیان ، بجلی میٹر، بلب ، پڑوس کے پوسٹ آفیس کی بجلی اشیاءوغیرہ نقصان ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کل نقصان کا اندازہ 8لاکھ روپیوں سے زائد کا لگایا گیا ہے۔ ہیسکام، پولس اور فائر برگیڈ محکمہ کے افسران و عملے نے جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کئے ہیں۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے،جانچ جاری ہے ہر سال بغیر کسی ہوا، بارش کے یوں ہی ایچ ٹی لائن کی تاریں یکے بعد دیگرے ٹوٹ کر گرنا عام ہونے سے علاقہ کے عوام خوف کے ماحول میں جی رہے ہیں،عوام کی مانگ ہے کہ ایچ ٹی لائن سے جن لوگوں کو نقصان پہنچاہے انہیں معاوضہ اداکیا جائے۔ محکمہ ہسکام اس کے متعلق فوری اقدام کرتے ہوئے کوئی حل نکالے اور بجلی لائن کومتبادل راستہ سے گزار کر عوام کو راحت دینےکا عوامی سطح پر مطالبہ کیا گیا ہے۔


Share: